Brailvi Books

عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت مع ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
عَفْو ودَرْگُزَر کی فضیلت
مع 
ایک اَہَمّ مَدَنی وَصیَّت 
شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ رِسالہ(32صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِن شاءَاﷲ  عَزَّوَجَلَّ 
آپ کا دل ان فضائل کو پانے کے لئے بے چین ہو جائیگا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
 	سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ  بَرَکت نشان ہے:اے لوگو ! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے ۔   (مُسندُ الْفِردَوس ج۵ص۳۷۵ حدیث۸۲۱۰) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! 	صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی آقاصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا عَفْو ودَرْگُزَر
	حضرتِ سیِّدُنا اَنس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبیِّ کریم، رء ُوفٌ